بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سب میرین کیبل میں خرابی دور، پاکستان میں متاثرہ انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی بین الا قوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کردی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل اےاےای ون میں خرابی دور کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی تھی۔