بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعظم نذیر تارڑ ایک بار پھر وزیر قانون مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کو ایک بار پھر وزیر قانون مقرر کردیا،کابینہ ڈویژن نے اعظم نذیر تارڑ کی بطور وزیر قانون تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے،جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے،ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں،اس کے بعد اعظم نذیر تارڑ نے وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، وزیراعظم شہبازشریف نے سردار ایاز صادق کو وزیر قانون مقرر کردیا تھا۔