بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد (ممتازنیوز)اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن ،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ جانے والےمُلزمہ کے پیٹ سے 20 ہیروئن بھرے کیپسولز جبکہ مسقط جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 986 گرام آئس برآمد کرلیے گئے۔ انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن کے لیے بُک کروائے گئے ۔پارسل سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد، اٹک نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بُک کروائے پارسل سے 1 کلو 400 گرام آئس برآمد،برآمدشدہ منشیات کیچن کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئ تھی۔شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب پِک اپ گاڑی سے 69کلو 600 گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد ، پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور رنگ روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام کر د ی گئی۔ کار کے خفیہ خانوں سے 10کلو400 گرام ہیروئین برآمدجبکہ2 ملزمان کو گرفتاربھی کرفتار کرلیاگیا۔زیرو لائن چیکنگ پوائنٹ تورخم کے قریب افغان باشندے سے 930 عدد نشہ آور گولیاں برآمد،شاہراہ فیصل کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 6 کلو 650 گرام ہیروئین برآمدکرلئے ،برآمدشدہ منشیات مسواک میں چھپائی گئی تھی۔نارتھ ناظم آباد کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 27کلو600 گرام چرس برآمدکرلئے،کراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ اے این ایف اور ایف سی بلوچستان نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نوکنڈی سیہان کے عللاقہ سے 1900 کلو افیون اور220 کلو چرس برآمدکرلئے۔مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔