گوجرانوالہ: بھینس کی فروخت کا اشتہار دیکھ کر جانے والے 2 افراد کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق 4 نومبر کو بھینس فروخت کا اشتہار دیکر 2 افراد کو اغوا کیا گیا، ڈاکوؤں نے دونوں شہریوں کو صادق آباد بلایا اور اغوا کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ویڈیو کال پر مغویوں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا، ڈاکوؤں نے مغویوں کی رہائی کے لیے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا ہے۔
سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ مغوی 4 نومبر کو گھر سے گئے، واپس نہ آنے پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا، مقامی پولیس سے ملکر مغویوں کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔









