بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوپن یونیورسٹی، سمسٹر بہار 2023 کے داخلوں میں برجنگ سمسٹر متعارف کرائے گی،ڈاکٹرمحمود ناصر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایک روزہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس گذشتہ روزوائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹرناصر محمود کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں ویڈیو کانفرنس لنک کے ذریعے یونیورسٹی کے 54ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصدعلاقائی دفاتر اور طلبہ و طا لبات کے مسائل پر غور وخوض کرنا تھا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹرناصر محمود نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے سنجیدہ کوشش ہمارا بنیادی مشن ہے اور اس مقصد کے لئے حالیہ برسوں میں علاقائی دفاتر کو مضبوط بنایا گیا ہے۔اس دفعہ 65 فیصد سے زائدداخلے ریجنز میں ہوئے ہیں جس کا سہرا علاقائی دفاتر کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ بریجنگ سمسٹر سے طلبہ و طالبات پانچویں سمسٹر میں ایڈمیشن لے کر تعلیم سے جڑے رہیں گے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔سابقہ وائس چانسلرڈاکٹر ضیاء القیوم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریجنز کو مستحکم بنانے میں انہوں نے اہم کردار کیا ہے۔ڈاکٹرناصر محمود نے ریجنل ڈائریکٹرز کو تعلیم کے معیار پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ باقاعدگی سے ریجنل دفاتر کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرتا ہے اور ریجن سے ہمیں ہفتہ وار رپورٹ بھی ملتی ہیں۔ریجنل ڈائریکٹرز اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمیشن ضیاء الحسنین نقوی نے سمسٹر خزاں 2022 داخلوں میں اضافے کے حوالے سے اعدادوشمار پیش کیے۔ کنٹرولر امتحانات میاں محمد ریاض نے ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے شعبے کی تمام خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی سی ٹی ارشد منظور اور تمام پرنسپل افسران کانفرنس میں موجود رہے۔