facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی اداکار فرحان اختر کی دوسری شادی میں بیٹیاں کیسی نظر آئیں؟سوشل میڈیا پر دلچسپ تصاویر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصویر سامنے آگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان اختر نے اپنی دوسری شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے اہلخانہ اور قریبی دوست موجود ہیں۔

انہی تصاویر میں سے دو تصاویر فرحان اختر کی بیٹیوں کی بھی ہیں جو کہ اُن کی پہلی بیوی سے ہیں۔

پہلی تصویر میں فرحان اختر نے اپنی دونوں بیٹیوں کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور وہ والد کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

دوسری تصویر میں فرحان اختر کی دونوں بیٹیوں کو والد کی دوسری شادی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے یعنی وہ بھی والد کی شادی پر خوش تھیں۔

واضح رہے کہ شیبانی ڈانڈیکر اور فرحان اختر نے سال 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور ہفتے کے روز کھنڈالہ میں ایک سادہ تقریب میں ان کی شادی ہوئی۔

خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا۔

فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔