بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت شرطیں نہیں مانے گی، اسمبلی توڑنے نہیں دیں گے،قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر قمرزمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آئینی طريقے سے ختم ہوئی ،حکومت شرطیں نہیں مانے گی، آپ کو اسمبلی نہیں توڑنے دیں گے۔
وزيراعظم کے مشير برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے پيپلز پارٹی کے 55 ويں يوم تاسيس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھٹو شہيد نےغير جمہوری اداروں اور جابر طبقات کے خلاف جماعت کی بنياد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بہت سے نازک وقت سے گزری ہے، مختلف طريقوں سے پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی، دنیاکے ہر ميدان میں وزير خارجہ ذوالفقار بھٹو کو جانا جاتا تھا۔انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں روتے نہیں، برداشت اور حوصلہ رکھنا پڑتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام کرنا چاہیے۔