بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوئر اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 7 کان کن جاں بحق

ہنگو: لوئر اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ لوئر اورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں پیش آیا، گیس دھماکہ سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی اور 13 مزدور دب گئے۔
اس حوالے سے ڈی پی او نذیر خان نے تصدیق کی کہ واقعہ میں اب تک 7 کان کن جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 4 زخمی مزدوروں کو ریسکیو کرکے کوہاٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔