بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری سے ن لیگی وفدکی ملاقات،پنجاب میں ممکنہ آپشنزپر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے زرداری ہاؤس میں آصف زرداری سے طویل ملاقات کی جس کے دوران پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد، گورنر راج سمیت ممکنہ آپشنز پر تبادلہ خیال ہوا۔ن لیگی وفد سے ملاقات کے بعد آصف زرداری نے سپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کو طلب کر لیا اور ان سے ملاقات کے دوران پنجاب کی صورتحال اور پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں سے متعلق بات چیت کی۔