بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہوسکتا ہے پارٹی میں بعض کی رائے ہو کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں: فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف 20 مارچ سے پہلے الیکشن چاہتی ہے، ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔

امریکی سفیر سے ملاقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، سفیر سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھنا چاہتے ہیں۔