بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں‘، فواد چودھری کی سپریم کورٹ پر تنقید

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے ایک مرتبہ پھرسپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فوادچودھری نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا کام بنیادی حقوق کا تحفظ ہے ، وہ اپنے بنیادی کام سے کام رکھے، عدالتوں کی بنیادی حقوق پر کارکردگی شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں، سیاسی نظام میں تبدیلی پاکستان کی عوام کا حق ہے۔