بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جوڈیشل پر جیل بھیجنے کی استدعا کردی

متنازع ٹویٹ کے کیس میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے نےوقت سے قبل ہی سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل پر جیل بھیجنے کی استدعا کردی ۔
ایف آئی اے نے چار روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی درخواست دائر کردی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر کی عدالت میں ایف آئی اے نے درخواست دائر کی، ایف آئی اے کے پاس اعظم سواتی ہفتہ کے روز تک فزیکل ریمانڈ پر تھے۔
سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل پر 14 روزکے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی ایف ائی اے نے اپنی درخواست میں کہا کہ ہم نے تفتیش مکمل کر کی مزید اعظم سواتی کی ضرورت نہیں ۔ ایف آئی اے نے ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی درخواست دی ۔ ایف آئی اے کے پاس اعظم سواتی کا فزیکل ریمانڈ ہفتہ کے روز مکمل ہو رہا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ نے تین دسمبر تک چار روزہ فزیکل ریمانڈ منظور کیا تھا۔