بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،چین کے سابق صدر کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے

وزیراعظم شہباز شریف کی آمد، چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے آنجہانی سابق صدر جیانگ ژی من کی وفات پر اظہار افسوس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق چینی صدر کو ہمیشہ ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آنجہانی جیانگ ژی من نے پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔