بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے پرویزالٰہی کی ملاقات،پنجاب میں اپوزیشن کا ہرہتھکنڈا ناکام بنانے کا عزم

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی،اس موقع پر مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پرویزالٰہی نے عمران خان کی خیریت دریافت کی ۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے رولزآف پروسیجرز کے حوالے سےجائزہ لیاگیا جب کہ وزیراعلیٰ نے عمران خان کوصوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں اس عزم کا اظہارکیاگیاکہ اپوزیشن کے ہرغیرآئینی اقدام کو ناکام بنایاجائے گا۔عمران خان نے آئند ہ حکمت عملی طے کرنے کےلئے پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ۔عمران خان نے کہاکہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی توڑنے میں تاخیر نہیں ہوگی۔انہوںن ے کہاکہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیںاس کا ساتھ دیتے ہیں،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے ،پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مارپڑی آئندہ بھی پڑے گی۔