عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے۔
شیخ رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔
سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے عمران خان یہ جنگ جیتے گا پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہےہیں تارکین وطن پاکستانی بینکوں سےپیسےنکلوارہےہیں اور پاکستانی باہرکےبینکوں میں بھیج رہےہیں روس نےتیل دینے سے انکار کردیاہےگوگل نے کیرئیرپیڈامعطل کردیاہےمہنگائی دوگنی زرمبادلہ کم ہوگیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 2, 2022
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکر کریں، 30جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ اعصاب کی جنگ تیز ہو گئی ہے، عمران یہ جنگ جیتے گا، جو عمران خان سے غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہی ہیں، تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوا کر باہر کے بینکوں میں بھیج رہے ہیں، مہنگائی دوگنی اور زر مبادلہ کم ہوگیا ہے۔









