اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم ) جلسے کے دوران رات گئے بدنظمی دیکھنے میں آئی۔تفصیلات کے مطابق لیگی کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ انصار الاسلام نے پنڈال پر قبضہ کیا ہواہے۔ اور ڈنڈوں کی زور پر انصارالاسلام والے ہمیں پنڈال میں جانے سے روک رہےہیں۔دوران جلسہ انصارالاسلام کے دستے اور مسلم لیگ ن کے کارکن گھتم گھتہ ،لیگی کارکنوںنے الزام لگا یا ہے کہ ہمیں آگے نہیں جانے دیا جا رہا،ہمیں ہمارے قائد کا خطاب بھی نہیں سننے دیا جا رہا۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پی ٹی ایم گیارہ جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد عمران خان کے جلسے کے مقابلے میں اپنا کوئی زیادہ تاثرقائم نہیں کرسکا۔ رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے میں نوجوان کارکنوں کی تعداد نسبتاًکم تھی۔
پی ڈی ایم جلسہ، جے یو آئی اور ن لیگ کے کارکن آپس میں گھتم گھتہ








