اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشروط مذاکرات کی پیش کش پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں توہم اس کی مذمت کریں گے اوربھرپور طریقے سے الیکشن کی تیاری کریں گےاسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تواس کاواحد راستہ 2اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گے ،جمعہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ یہ کہیں گے فوری مذاکرات ہوں اورہم کہیں گے وقت پرمذاکرات ہوں گے ،پی ڈی ایم ہمیشہ سیاسی معاملات پریقین رکھتی ہے ،ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنی پارٹی یاپی ڈی ایم کاموقف دوں
پی ڈی ایم ہمیشہ سیاسی معاملات پربات چیت پریقین رکھتی ہے ،وزیرداخلہ








