بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کا مسئلہ ملٹری آپریشن سے نہیں ، دیرپا سیاسی عمل کے ذریعے حل ہوگا، ناراض بلوچوں کا قومی دھارے میں لانا ضروری ہے ،کورکمانڈر

کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنر ل آصف غفور نے کہاہے کہ لاپتہ افراد اور ان کے ورثا کا درد محسوس کرتا ہوں ، ملٹری آپریشن بلوچستان کے مسئلہ کا حل نہیں ، دیرپا حل سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے،صوبے سے ہتھیار کے سائے دور کرنا ہوں گے، ناراض بلوچ قائدین کو قومی دھارے میں لانا ضروری ہے۔وہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان میں اظہار خیال کررہے تھے۔
لیفٹیننٹ جنر ل آصف غفور نے کہاکہ ملٹری آپریشن کبھی بھی مسائل کا دیرپا حل نہیں ہو سکتے، بلوچستان میں امن اور قومی ہم آہنگی کے لیے بلوچ عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور سماجی ترقی ضروری ہے، ریاست کو نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار فراہم کرنا ہو گا۔بلوچستان کی عوام کو پیار محبت اور اپنائیت چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی پُرامن عوام کو عرصہ دراز سے نظر آنے والی بندوق کے سائے سے دور کرنا ہے، بندوق صرف امن خراب کرنے والوں کے خلاف ہونی چاہیے ، مقامی لوگوں کو سیکیورٹی چیک پوسٹوں کی تکلیف سے باہر کرنا ہے،عوام کی سہولت کے لیے سکیورٹی کی وجہ سے بند سڑکیں کھول دی گئی ہیںایف سی کی جگہ بیشتر ناکے اور پوسٹ اب پولیس کی زمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ تقریبا ًپچاس فیصد پوسٹیں پولیس کے حوالے کر دی ہیںبدامنی پیدا کرنے والوں سے پر امن لوگوں کے سکون اور عزت کی قیمت پر نہیں نمٹناامن خراب کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہو گی ،میرا دل لاپتہ افراد اور ان کے گھر والوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ان کو بھی مدد کی ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ تفتیش کے لیے حراست کی ضرورت پڑی تو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوے کاروائی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ محسوس کریں گے ایف سی اور فوج انکی سکیورٹی کے لئے ہے تکلیف میں ڈالنے کے لئے نہیں۔انہوں نے کہاکہ شیعہ زائرین کے سفر سیکورٹی اور قیام کی مشکلات کم کرنی ہیںہزارہ برادری کی سیکیورٹی اور معمولات زندگی بہتر بنانے کے لئے صوبائ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔