کوئٹہ: پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ افغان پناہ گزینوں کو پاکستان اور افغانستان دونوںملکوں کی شہریت دی جائے ،پاکستان توڑنا نہیں چاہتے لیکن افغانستان میں مداخلت نہیں ہونا چاہئے ، ملک کو مالی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے، گول میز کانفرنس بلا کر مسائل کا حل تلاش کیا جائے ۔کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محمودخان اچکزئی نے کہاکہ دہشت گردی قابل مذمت ہے لیکن افغانستان کو الزام دینا درست نہیں،ہر ادارہ آئینی فریم ورک میں کام کرے ، جو ادارہ آئین کی بالادستی تسلیم کرے اسے سلوٹ اور آئین شکن مردہ باد کہتے ہیں،پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے، ابتدائی تعلیم مادری زبانوں میں دی جائے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کو پانچواں صوبہ نہ سمجھا جائےبلکہ اس کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کئے جائیں ، پشتون ایک قوم مگر دو ممالک ہیں ،افغانستان غیر مستحکم ہوا تو شکار پاکستان ایران بھی ہوں گے۔محمود اچکزئی نے کہاکہ ملک کو مالی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے ، گول میز کانفرنس بلا کر مسائل کا حل تلاش کیا جائے ۔
محمود اچکزئی کی افغان پناہ گزینوں کوشہریت دینے ،مالی وسیاسی بحران پرگول میزکانفرنس بلانے کی تجویز








