بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی پیشکش پر وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کےقائدین سے مشاورت کریں گے، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کو لاہور میں پارٹی قائدین کی پنجاب میں حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلیے تیار ہے، اعتماد کے ووٹ کیلئے گورنر کی سمری کا آپشن بھی موجود ہے اور گورنرکسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کیلئے کہہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پیشکش کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر عام انتخا بات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں۔