اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر جاچکی ہیں اور قیمتیں اگر یکم مارچ تک 100 ڈالر پر برقرار رہیں تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ اس صورتحال میں ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول 7 اورڈیزل 6 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔
واضح رہےکہ چیئرمین اوگرا بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے چکے ہیں۔