بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ حکومت نے ایم کیوایم کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی

کراچی: سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پی پی پی اور ایم کیو ایم کے وفود کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی جس میں سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
ایم کیو ایم کے مطالبات کا جلد کوئی حل نکل جائے گا جب کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے پہلے حلقہ بندوں میں رد و بدل اور شہری حکومت کے اداروں کو مالی اختیارات دینے کی بات کر رہی ہے۔
ایم کیو ایم کا ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ اُمید ہے سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل ان کے مطالبات مان لے گی۔