بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ آصف کا حکومت کوپی ٹی آئی کے ساتھ مشروط مذاکرت نہ کرنے کا مشورہ

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشروط مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں، مونس الٰہی کے انکشا ف کے بعد ان کی کوئی حیثیت نہیں،ہم کسی کے کہنے پرکیوں الیکشن کااعلان کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ یہ کہتے تھے کہ سازش ہوئی اور اس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے ،مونس الٰہی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اس کے پیچھے نہیں تھی،مونس الٰہی کے انکشاف کے بعد ان کی کوئی حیثیت نہیں ، وہ کون ہوتے ہیں ہمیں کہنے والے کہ الیکشن کا اعلان کریں،ہم کسی کے کہنے پرکیوں الیکشن کااعلان کریں؟انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں کو ہمیشہ مذاکرات میںرہناچاہئے ، عمران رابطوں پریقین نہیں رکھتے، سیاست رابطوں کا نام ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان کی آفر کے پیچھے کوئی اور مقصد نہ ہو،وہ مخلص ہیںتوملک کو درپیش تمام معاملات پر بات چیت ہونی چاہئے، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں مگر ضرورت کی بنیاد پر نہیں۔