بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نےاپنا لب ولہجہ درست کیاتو سوچیں گے وگرنہ بات چیت کی پیشکش کاشکریہ،سعد رفیق

اسلام آباد:وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان نےاپنا لب ولہجہ درست کیاتو سوچیں گے وگرنہ بات چیت کی پیشکش کاشکریہ،یہ ہماری ضرورت نہیں ۔اپنے ٹویٹس میں سعد رفیق نے کہاکہ ہم اسمبلیاں توڑنےاورقبل ازوقت الیکشن کےخلاف ہیں، آپ چاہتےہیں تواپنے اعلان کے مطابق اپنی دونوں حکومتیں ختم کرکے میدان میں آجائیں ، کھلاڑی اپنے پھندے میں خودہی پھنائےگا ،آنا ہے توآجاؤ !۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات ہمیشہ سے سیاسی جمہوری عمل کا حصہ ہیں، پیچیدہ مسائل کا واحد حل بات چیت ہی ہے،چیئرمین پی ٹی اچھی طرح سوچ لیں کیا وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں یا اپنےمقصد کےحصول کیلئے انکا کوئی اصول نہیں ؟۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات دوطرفہ ہوں گے اسمبلیاں قانون سازی کیلئے بنتی ہیں توڑنے کیلئے نہیں ،تمام اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئے، اسملبلیوں کی تحلیل کے عمل کی حمایت نہیں کرتے،عمران یہ بھی سوچ لیں کیاوہ قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں دو صوبائی اسمبلیاں توڑ کر صوبائی انتخابات کیلئے تیار ہیں ؟یہ خوش فہمی نکال دیں کہ ہم انتخابات سے بھاگیں گے یا رکاوٹیں کھڑی کرینگے ! اب عمران کا جھوٹابیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار ،الیکشن ہوا تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائیگا۔