بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نےسردیوں میں شہریوں کوگیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینےکا پلان مانگ لیا

اسلام آبادوزیر اعظم شہبازشریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور کل اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزارت توانائی کے حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم نےسردیوں میں شہریوں کوگیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینےکا پلان مانگ لیا ہے۔ اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی حکمت عملی کا جائزہ لیاجائےگا۔
گیس قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پربھی غور ہونے کا امکان ہے۔