بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے ملاقات میں مونس الٰہی نے کس کا پیغام پہنچایا؟

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم مشاورت کی گئی ،ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی، عمران خان کی جانب سے آج حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کے حوالے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،مونس الہیٰ نے اپنے والد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا خصوصی پیغام بھی عمران خان کو پہنچایا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر سینئر وکلا بھی زمان پارک میں موجودتھے ۔سینئر ایڈووکیٹ خواجہ حارث اور علی ظفر بھی زمان پارک میں موجودتھے۔اس کے علاوہ سلمان اکرم راجہ سنیئر ایڈووکیٹ بھی زمان پارک پہنچے ۔