سعید اللہ گوندل کو ڈی آئی جی جیل راولپنڈی رینج تعینات کردیاگیا۔محکمہ جیل خانہ جات نےنوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہوئے ڈی آئی جی جیل راولپنڈی سعید اللہ گوندل اس سے پہلے فیصل آباد میں ڈی آئی جی جیل خانہ فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔سعید اللہ گوندل کا تبادلہ کر کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔ڈی آئی جی جیل راولپنڈی سعید اللہ گوندل کی تعیناتی کانوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔