بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف اور مریم سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال

لندن:قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اٹک سے پارٹی رہنما شیخ آفتاب احمد اورمسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔اس موقع پر نواز شریف نے شیخ آفتاب کو اہم ٹاسک دیدیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں شیخ آفتاب کو پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ۔پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔