بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور پریشانی کا سامنا، مچل مارش کے بعد ایک اور اہم باولر میچ سے باہر ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل باولر مچل مارش کے بعد ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیاہے ، باولر ایشٹن کورونا کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی باولر ایشٹن اگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے باعث انہیں قرنطینہ کر دیا گیاہے ، جس کی وجہ سے وہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ مہمان ٹیم کے فیزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیاہے ۔

ٹیم انتظامیہ کا کہناہے کہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیاہے ، آسٹریلیا کے پاس پہلے ون ڈے میچ کیلئے 13 فٹ کھلاڑی موجود ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل مچل مارش کولہے میں انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔