بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیگم نجمہ حمید کی وفات ، ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں،میاں نواز شریف

لندن(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کی سینئر راہنما بیگم نجمہ حمید کی وفات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ افسوس! نجمہ آپا ہم میں نہیں رہیں، ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں، یہ کمی پوری نہیں ہوسکتی ،وہ ایک شفیق اور غم گسار بہن، راست گواورپختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی راہنما تھیں ،وہ اخلاص اور سیاسی تدبرکا پیکر ، پارٹی کی پہچان اور اثاثہ تھیں،کسی طوفان میں وہ کبھی نہ گھبرائیں، ہمیشہ سیاسی نظریات اور پارٹی سے وفا نبھائیبیگم کلثوم جب سیاسی جدوجہد کر رہی تھیں تو وہ سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھیںبیگم کلثوم صاحبہ اور نجمہ آپا بہنوں کی طرح تھیں وہ پیدائشی مسلم لیگی تھیں، قیام پاکستان سے اپنی وفات تک مسلم لیگی ہی رہیں پاکستان، نظریہ پاکستان، جمہوریت ان کی سوچ اور روح میں سموئے ہوئے تھے ملک وقوم، پارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں بہن طاہرہ اورنگزیب اور بیٹی مریم اورنگزیب سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہوں اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین