راولپنڈی(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹیرین، رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب صاحبہ کی بڑی بہن اور وزیر اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ کی خالہ محترمہ نجمہ حمید صاحبہ کی نماز جنازہ بروز اتوار مورخہ 4 دسمبر2022 کو بعدنماز ظہر راولپنڈی میں ان کی رہائش (877، ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن ) کے قریب “اقصی مسجد” میں ادا کی جائے گی۔ محترمہ نجمہ حمید صاحبہ جمعہ 2 دسمبر کی شب وفات پاگئی تھیں،محترمہ نجمہ حمید صاحبہ ایصال ثواب کے لئے رسم قل اور اجتماعی دعا بروز پیر مورخہ 5 دسمبر2022 کو ظہر کی نماز کے بعد صدیق شادی ہال سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی میں ہوگی،محترمہ نجمہ حمید ایک سیاسی عہداور مسلم لیگ کی شناخت تھیں، انہیں پیدائشی مسلم لیگی کا لقب دیاجاتا تھا۔ قیام پاکستان اور اس کے بعد وہ تمام عمر مسلم لیگ سے ہی وابستہ رہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کے ساتھ اُن کی خصوصی قربت رہی۔ محمد نوازشریف کے سیاسی سفر کے اول دن سے وہ ان کے ساتھ رہیں ۔ واضح اصولی ونظریاتی وابستگی اور سوچ کے ساتھ تمام عمر انہوں نے ایک لیگی کے طور پر جمہوری وسیاسی جدوجہد کی۔ محمد نوازشریف کی گرفتاری اور پرویز مشرف کے دور میں بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد میں وہ ان کی دست راست اور نمایاں راہنماؤں میں سرفہرست تھیں۔ راولپنڈی میں بیگم نجمہ حمید کا گھر مسلم لیگ کا سیاسی قلعہ بنا رہا اور بیگم کلثوم ان کی رہائش گاہ پر نظر بند رہیں۔ بیگم نجمہ حمید وہ دو بار سینٹ کی رکن رہیں۔ پارٹی کے شعبہ خواتین کی طویل ترین عرصہ تک صدر رہنے کا بھی اعزاز انہیں حاصل رہا ۔ 2011 میں اُن کے مستعفی ہونے کے بعدسے یہ عہدہ خالی رہااور پارٹی نے کسی اور کو صدر شعبہ خواتین مقرر نہیں کیا
بیگم نجمہ حمید کی نماز جنازہ اتوار کو ادا کی جائے گی








