بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خصوصی افراد کو اپنے حقوق تک رسائی میں شناخت اور پہچان فراہم کرنےکیلئے پُرعزم ہیں،چیئرمین نادرا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )چیئرمین نادرا طارق ملک نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہاکہ افراد باہم معذوری کے حقوق دراصل انسانی حقوق ہیں،واضح طورپر معذور افراد ملکی معیشت میں اس سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں جتنا وہ لیتےہیں،‪نادرا‬⁩ خصوصی افراد کو اپنے حقوق تک رسائی میں شناخت اور پہچان فراہم کرنےکیلئے پُرعزم ہے،ہفتہ کواپنے بیان میں چیئرمین نادرا نے کہاکہ ‪نادرا‬⁩ نے 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈ جاری کئےجس میں 3 لاکھ 90 ہزار جسمانی معذور،‏36 ہزار قوت سماعت سے متاثر،‏22 ہزار سے زائد متاثرہ بصارت،1 لاکھ محدود ذہنی صلاحیت کے مالک افراد شامل ہیں۔