اسلام آباد(ضیاءالاسلام)زلمی فاونڈیشن کے زیراہتمام امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کے اشتراک سے لاہور میں جونئیر گرلز کرکٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا پاکستان کے اسٹار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ویمن کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں اسٹار فاسٹ باولر سے ملاقات اور کوچنگ ٹپس پر ویمن کرکٹرز نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا پی سی بی نینشل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہونیوالے اس جونئیر گرلز کیمپ میں خیبر پختونخواہ اور لاہور سے بیس بیس جونئیر گرلز نے شرکت کی گزشتہ ہفتے اس کیمپ کا پہلا مرحلہ لاہور میں ہی منعقد ہوا تھا اس سے قبل 2017 اور 2019 میں جونئیر گرلز کرکٹ کیمپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے اس موقع پر میڈیا کے نماٸندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ زلمی فاونڈیشن ویمن ایمپاورمنٹ اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے پی سی بی اور امریکی قونصلیٹ لاہور کے ساتھ مل کر نوجوان گرلز کرکٹرز کو ٹریننگ کا موقع فراہم کیا جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں جو کیمپ میں آئے اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی











