بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

استعفیٰ کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا،عثمان بزدار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ استعفیٰ کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا،محض عوام کی خدمت کے لیے وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاسپاہی ہوں اوررہوں گا

،ذات سے بڑھ کرملک وقوم کامفاد عزیز ہے ،عوام کی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کےلیے عمران خان کاساتھ نبھائیں گے ،انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کامنصب میرے پاس عمران خان اورعوام کی امانت ہے۔عمران خان میرے قائد ان کے ہرحکم پرلبیک کہوں گا۔

پارٹی ہے وزیراعظم ہیں توباقی سب چیزیں بھی رہیں گی ،مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اوررہوں گا،ذات سے بڑھ کرملک وقوم کامفاد عزیزہے۔