بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی حکام سے سفارتی بات چیت کے متعلق سابق سفیر کے خط کو عمران حکومت نے دھمکی سمجھا، صحافی کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور صحافی اور انگریزی اخبار کے ایڈیٹرسلمان مسعود نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتحارسے دریافت کیا کہ یہ درست ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید خان نے امریکی حکام کیساتھ ہونے والی سفارتی بات چیت کے بارے میں ایک خط لکھا، جس کا مطلب دھمکی اور عمران خان حکومت سےنفرت لیاگیا۔ جس پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی، عاصم افتخار نے کہا کہ وہ اس وقت اس پر کوئی بات نہیں کرسکتے ۔