بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دعا ہے ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ آئے،، عمران خان آخری گیند تک کھلیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ آئے، انشاءاللہ عمران خان کیخلاف عالمی سازش ناکا م ہوگی، میں نے کہا تھا کہ ق لیگ ہمارے ساتھ آئے گی، سیاست میں بعض لوگ جیت کر بھی ہار جاتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظا ر ہے، عمران خان آخری گیند تک کھلیں گے۔ عثمان بزدار اور چوہدری سرور بھائیوں کی طرح ہے۔