لاہور(نیوز ڈیسک )پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور محمد وسیم جونئیر ون ڈے ڈبیو کریں گے ۔
تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں گیند لگنے کے باعث آج کے میچ میں آرام کریں گے۔
آسٹریلیا کی ٹیم:
آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈن، بین مکڈرموٹ، مارنوس لبوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، سین ایبٹ، نتھن ایلس، ایڈم زمپا اور میچل سوئپسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔