بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات،مزاج پرسی کی،سیاسی صورتحال بھی زیرغورآئی

لندن:مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے میاںنواز شریف کی مزاج پرسی کی ۔ سابق وزیراعظم میاںنواز شریف اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔