لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 5 اوورز میں 39 رنز بنا لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر آسٹریلیا کی جانب سے ٹراویس ہیڈ اور ایرون فنچ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔
بابراعظم کا کہناتھا کہ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیاہے ۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور مچل آج کے میچ میں ڈیبیو کر نے جارہے ہیں ۔
آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں کپتانی کے فرائض ایرون فنچ سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ٹیم میں ٹراویس ہیڈ، بین میک ڈرموٹ، لبوشینگ، مارکس سٹونس، کیمرون گرین، الیکس کیری، سین ایبٹ، نتھان ایلس ، ایڈم زیمپا، مچل سویپسن شامل ہیں۔
پاکستان کی ٹیم میں بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد،خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث روف اور زاہد محمود شامل ہیں۔