بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو شکست دے دی

ماؤنٹ مینگنوئی (نیوز ڈیسک )پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

نیدر لینڈ ز کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی، تاہم مائیکل ریپن (67) کی نصف سنچری اور کپتان پیٹر سیلار (43) کی کچھ مزاحمت کی بدولت 200 کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب رہی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 49.2 اوورز میں 202 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیوٹینٹ بلیئر ٹکنر نے 4، کائل جیمیسن نے 3 میٹ ہینری، کولن ڈی گرینڈ ہوم اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرگئی جب مارٹن گپٹل 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم ہینری نکلز اور ول ینگ نے 162 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت کی راہ ہمور کی۔

ہینری نکلز 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے روس ٹیلر بھی 11 رنز ہی بناسکے۔

ول ینگ نے ناقابل شکست (103 )سنچری بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔کپتان ٹام لیتھم 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے مائیکل ریپن نے 2 اور لوگن وین بیک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برترتی حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل اور تیسرا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں 1996 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں مدمقابل آئی ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم کا یہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بھی پہلا ون ڈے میچ تھا۔