اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملات طے کئے جا رہے ہیں ،20جنوری تک تفصیلات سامنے آ جائیں گی‘روس سے تیل خریدنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘ عمران خان کی طرح ہوا میں تیر نہیں چلاتے ‘روس سے ہماری بات چیت کے منٹس موجود ہیںاورنتیجہ بھی نکلے گا‘پاکستان تاپی گیس منصوبے پر بات چیت کر رہا ہے‘بڑے منصوبوں کیلئے کوئی بھی فنڈنگ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ،ملک میں کوئی معاشی ایمرجنسی نہیں لگائی جارہی ۔ منگل کو پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہناتھاکہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی جلد سسٹم میں داخل ہو جائے گی، پاکستان کو ماحول دوست توانائی کی ضرورت ہے‘ ترکمانستان اورقزاخستان میں تیل کے سستے ذخائر ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ پاکستان ہر فورم پر افغانستان میں گیس انفراسٹرکچر کی حمایت کرے گا ، افغانستان میں گیس کے انفرا اسٹرکچر پر خوابوں کو حقیقت بنانا ہوگا۔روس کے سفیر نے تصدیق کی کہ ہم سے گیس پائپ لائن کی بات کی ۔ملکوں کے درمیان معاہدے ہوا میں نہیں ہوتے۔
روس سے تیل خریداری، تفصیلات 20 جنوری تک، امریکی پابندیاں نہیں لگیں گی، مصدق ملک
