اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے متحدہ اپوزیشن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ساڑھے تین سال تک حکومت کے ساتھ رہا ، یہ نہیں کہوں گا کہ وہ صحیح نہیں چلے ، وہ میرے ساتھ ٹھیک چلے لیکن اب عام انتخابات آرہے ہیں ،ہمیں اپنی سیاست دیکھنی ہے ، دیکنا ہے کہ ہمارے لئے کیا سود مند ہے ، آصف زرداری کے بڑے احسانات ہیں ،
بلاول بھٹو قابل احترام ہیں ، میرا جھکاؤ متحدہ اپوزیشن کی جانب پہلے سے تھا لیکن آج دوستوں کے کہنے پر باقاعدہ اعلان کر رہا ہوں ۔اس سےقبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلم بھوتانی کو متحدہ اپوزیشن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں ۔









