بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اتحادیوں کے ساتھ مل کرپنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے،زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملک بچانے کی کوشش کررہے ہیں، سیاسی رابطہ ہروقت رہتاہے ،

ایم کیوایم کی طرف سے جلد اچھی خبرآگئی،اتحادیوں کے ساتھ مل کرپنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے،سابق صدر نے کہاکہ ہم سب مل کرآئندہ کاراستہ بھی بنالیں گے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، نمبرز ہمارے پاس ہیں ،ان کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وہی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا، پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ق لیگ والے رات بارہ بجے مبارکباد دینے آتے ہیں ، صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو اپنے ساتھ رکھنے کی غرض سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔
آپ کے ساتھ گیم تو نہیں ہورہی؟ صحافی کے سوال پر آصف علی زرداری نے کہتے ہیں کہ ق لیگ والے رات 12 بجے مجھے مبارک دینے آتے ہیں، صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں، ہم سب کو مل کر ملک کو بچانا ہوگا، ہمارے ساتھ ہمیشہ ڈبل گیم ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی ایسی کوئی ڈیمانڈ نہیں جس سے ہم نے انکار کیا، عمران خان کو چیلنج دیتا ہوں کہ خط قوم کے سامنے لائیں۔
رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی بھی اپوزیشن کو پیارے ہوگئے۔ اسلام آباد میں آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل اور دیگر کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔