بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد،ہمارے پاس ممبران کی تعداد پہلے سے زیادہ ہے ،بلاول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہاکہ ہمارے پاس ممبران کی تعداد پہلے سے زیادہ ہے

،وزراء ایم این ایز کودھمکیاں دے رہے ہیں عدلیہ نوٹس لے،اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ اب اسپیکرغیرقانونی اقدام کاسوچ بھی نہیں سکتے،

امیدہے عدلیہ دھاندلی نہیں ہونے دے گی،عدم اعتماد میں بلوچستان کے ارکان صف اول کاکرداراداکررہے ہیں ۔بلاول نے کہاکہ جتنابھی بھاگے یہ خان صاحب کاآخری ہفتہ ہےانہوں نے کہاکہ اگرہمت ہے توعمران خان پہلے دن ہی ووٹنگ کرادیں