اسلام آباد:پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں نویں نیشنل پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ کورس کے 22 شرکاء اور پپس کے 2 آفسران پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ایوان بالاء کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا-وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا-وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بریفنگ کے ساتھ ساتھ ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں وفدنے دلچسپی کا اظہار کیا اور ایوان بالاء کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔










