بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی خواہش ہے اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہ کی جائے ،شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہ کی جائے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے پنجاب اور کے پی میں رمضان المبارک سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل ہو جبکہ عمران خان کے پی اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل آئندہ چند روز میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ابھی ذاتی مفاد کوترجیح دینا چاہتی ہےتو ان کا فیصلہ ہے موجودہ حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، صدر عارف علوی نے بھی انہیں سمجھایا لیکن پیش رفت نہ ہوسکی جب پیش رفت نہیں ہوئی تو عمران خان نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ اسمبلیاں تحلیل کردوں گا۔