بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ووٹنگ کے روزکوئی ممبر پارلیمنٹ گیا تو نااہل ہوسکتا ہے ،بابراعوان

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابراعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کوئی حکومتی رکن پارلیمنٹ نہیں جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعوان نے کہاکہ اگر کوئی ممبر ووٹنگ کے روز پارلیمنٹ گیا تو پارلیمانی لیڈر اسے نااہل قرار دے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹنگ کے روز پتہ جائے گا کون کس کے ساتھ ہے، پی ڈی ایم کے رہنماوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ ارکان کی خریدوفروخت کے لئے بڑے پیمانے پر باہر کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے۔