کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بار بار بک کر ثابت کردیا کہ وہ بازاری پارٹی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کی وفاقی حکومت آئی تھی تو سب لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ حکومت 15 سال تک قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ واحد ہماری جماعت تھی جس نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ جھوٹ اور فریب پر مبنی حکومت ہے جو زیادہ عرصے نہ چلے گی، ہر ہارنے والا ناکام نہیں اور جیتنے والا کامیاب نہیں ہوتا یہ وقت نے ثابت کیا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جیتنے والے آج منہ چھپا کے گھوم رہے اور ہم ہار کہ بھی آزاد سیاست کررہے اور لوگ ہماری طرف متوجہ ہیں، آج پاکستان کے بدتر حالات 70سال کے بد کردار سیاست دانوں کی وجہ سے ہیں۔
ایم کیو ایم بازاری پارٹی ہے،مصطفیٰ کمال کا الزام








