بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اشتعال انگیزتقاریر،ایم کیوایم اورپی ٹی آئی رہنماؤں پرفردجرم عائد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیزتقاریرکے 21مقدمات کی سماعت کے دوران ایم کیوایم اورتحریک انصاف کےرہنماؤں پرفردجرم عائد کردی گئی ۔ملزمان کےخلاف کراچی کےمختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ،ملزمان کےخلاف 2016میں مقدمات درج کیےگئےتھے،جن رہنمائوں پر فردجرم عائد کی گئی ان میں ایم کیوایم کےایم اسحاق ایڈووکیٹ ،امجداللہ ،شاہدپاشا،پی ٹی آئی کےحنیدلاکھانی شامل ہیں،عدالت نےگواہان کونوٹس جاری کرکےطلب کرلیا،تمام ملزمان نے صحت جرم سےانکارکیا ہے ۔واضح رہے کہ فاروق ستار،خواجہ اظہار اوردیگرپرفردجرم عائدہوچکی ہے۔