لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب نے چودھری پرویز الہٰی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات پنجاب ہاؤس میں ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں مونس الہٰی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ آپ کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کے لیے مکمل کوشش کروں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کا ایک رکن قومی اسمبلی اور 3 پنجاب اسمبلی کے ارکان بھی موجود تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو تاحال عثمان بزدار کا وزارت اعلی سے استعفی موصول نہیں ہوا، چوہدری پرویز الہٰی سے کل ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔
گورنر پنجاب نےپرویز الہٰی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی








